وزیر اعظم نریندر مودي نے آج کہا کہ ریلوے کو نئی ٹکنالوجی کی پٹری پر تیز رفتار ترقی کی سمت دوڑانے کی ضرورت ہے۔مسٹر مودی نے دہلی کے قریب سورج کنڈ میں ریلوے ڈیولپمنٹ کیمپ کو ویڈیو
کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی
ٹیکنالوجی کی صدی ہے
اور اختراعات بہت ضروری ہے، اس لئے ریلوے کو رفتار اور ترقی کے راستے پر لے
جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہر افسر اپنا کام کر رہا ہے لیکن ہمیں
مل کر کام کرنا ہوگا اور سوچنا ہوگا کہ ہم ریلوے کو کیسا بنانا چاہتے ہیں۔